وزیر مملکت نے کہا کہ پیسکو ریجن میں بجلی کی طلب2700 میگاواٹ ہے جبکہ حکومت1900 میگاواٹ بجلی فراہم کررہی ہے۔

وفاق پیسکو ترسیلی لائنز بہتر بنانے کیلئے5.5ارب روپے خرچ کر رہا ہے،عابد
04 مئی 2017 (19:26)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیسکو کی ترسیلی لائنز بہتر بنانے کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیسکو ریجن میں بجلی کی طلب دو ہزار سات سو میگاواٹ ہے جبکہ حکومت انیس سو میگاواٹ بجلی فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیسکو ریجن میں نوسو تریسٹھ فیڈرز ہیں جن میں سے چار سو پندرہ فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ چارسدہ ، مانسہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دوسو بیس کلوواٹ کے گرڈ سٹیشنوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت نوشہرہ گرڈ سٹیشن کیلئے اراضی کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔
انہوں نے گزشتہ چار سال کے دوران بجلی کا ایک بھی منصوبہ شروع نہ کرنے پر صوبائی حکومت پر تنقید کی ۔