مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ایک بہترین مستقبل کا ویژن رکھتا ہے۔

 ترکی کا تمام عالمی فورمز پر کشمیر کے نصب العین کی حمایت کا اعادہ
04 مئی 2017 (19:16)
0

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کی سطح اور حجم پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر گرگن سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ایک بہترین مستقبل کا ویژن رکھتا ہے۔
مشیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے روابط سے خطے میں ایران اور ترکی کی اہمیت میں مزید اضافہ اور ایک دوسرے پر اقتصادی انحصاری کا ماحول پیدا ہوگا جس سے پائیدار امن و استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے عوام روابط اور اقتصادی اہداف سے اجتماعی طور پر فائدہ حاصل کریں گے۔
ترک سفیر نے کہا کہ ترکی تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اور کشمیر کے نصب العین کی حمایت جاری رکھے گا۔