دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سیاسی، سفارتی، اقتصادی ،ثقافتی اور دفاعی تعلقات کا آئینہ دار ہے۔

پاک بحریہ کے2بحری جہاز خیرسگالی دورے پر کولمبو پہنچ گئے
04 مئی 2017 (18:30)
0

پاک بحریہ کے بحری جہاز پی ایم ایس ایم دشت اور پی این ایس ذوالفقار پانچ روزہ خیر سگالی دورے پر کولمبو پہنچ گئے ہیں۔
اس دورے میں دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔
دوست ممالک کی بندرگاہوں پر پاک بحریہ کے جہازوں کا یہ معمول کا دورہ ہے۔
یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سیاسی، سفارتی، اقتصادی ،ثقافتی اور دفاعی تعلقات کا آئینہ دار ہے۔