خواجہ آصف نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں جاپان کے تعاون سے قومی گرڈ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

04 مئی 2017 (18:26)
0

جاپان ، پاکستان کو برہان سے اسلام آباد تک بجلی کی ترسیلی لائن کے لئے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا ۔

اس سلسلے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں جاپان کے تعاون سے قومی گرڈ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جاپان کے امور خارجہ کے وزیر مملکت نوبوو کیشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔