جاپان کے وزیر مملکت نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم کی جاپانی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کی دعوت
04 مئی 2017 (18:17)
0

وزیراعظم نواز شریف نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں جاپان کے وزیر خارجہ کے وزیر مملکت نوبو کیشی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے جاپانی سرمایہ کارفائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے فروغ ، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
نواز شریف نے کہاکہ جاپان ، پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے اور جاپان کی معاونت سے پاکستان میں کئی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
جاپان کے وزیر مملکت نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔