ممنون حسین سے سری لنکن بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈیسلوا کی ملاقات

صدر کا پاکستان ،سری لنکاکے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر زور
04 مئی 2017 (17:54)
0

صدر ممنون حسین نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں سری لنکا کی بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈیسلوا سے ملاقات میں کہی۔
صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے تجارت، تعلیم، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے سری لنکا کے بری فوج کے سربراہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر سری لنکا کی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ میرا ملک پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔