چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ برہان حویلیاں ایکسپریس وے رواں سال کے آخر تک مکمل ہوگی۔

وزیر اعظم کا ہزارہ ای 35 موٹروے کے تکمیل شدہ حصے کا معائنہ
04 مئی 2017 (17:42)
0

وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کے روز حویلیاں کا دورہ کیا اور ہزارہ ای35 ایکسپریس کے مکمل ہونے والے حصے کا معائنہ کیا۔
بعد میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے منصوبے کی اہم خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 59 کلومیٹر برہان حویلیاں ای35 ایکسپریس وے 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اس سال کے آخر میں مکمل کرلیا جائے گا۔

نواز شریف کو بتایا گیا کہ لاہور ملتان موٹروے اس سال اگست میں اور لاہور سیالکوٹ موٹروے اگلے سال مارچ میں مکمل ہوگی۔
انہیں بتایا گیا کہ ملتان سکھر موٹروے اگست2019 ء میں مکمل ہوگی جبکہ ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک 280 کلومیٹر طویل سڑک اگلے سال تعمیر کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔