گورنر سندھ نے یہ یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اسلامی بنکاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے پر ممکن تعاون کرے گی۔

ملک میں اسلامی بنکاری کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے: محمد زبیر
04 مئی 2017 (16:16)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بنکاری کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔وہ آج کراچی میں چھٹی بین الاقوامی فنانس ایکسپو اور کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

محمد زبیر نے یہ یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اسلامی بنکاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے پر ممکن تعاون کرے گی۔گورنر نے کہا کہ رینجرز اس وقت تک صوبے میں رہے گی جب تک عوام اور تاجر برادری کو اس کی ضرورت ہے۔