نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے فروغ اور ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

04 مئی 2017 (16:14)
0

وزیراعظم نواز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وہ جاپان کے خارجہ امور کے وزیر مملکت Nobuo Kishi کے ساتھ باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آبادمیں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن کے فروغ اور ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے اور پاکستان میں جاپان کے تعاون سے کئی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔
جاپان کے وزیر مملکت نے اپنا اور اپنے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔