پاک افغان سرحد پر انتظامی امور کے حوالے سے علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف، جرمن نمائندہ خصوصی کا علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال
04 مئی 2017 (16:08)
0

پاکستان اور افغانستان کے لئے جرمنی کی خصوصی نمائندے سبلین سپاروسیرنے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں خاص طور پر پاک افغان سرحد پر انتظامی امور کے حوالے سے علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مہمان شخصیت نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔