مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں عدالت سے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت پیر تک ملتوی
04 مئی 2017 (15:47)
0

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں عدالت سے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو اپنے اثاثے چھپانے اور الیکشن کمیشن میں غلط گوشوارے جمع کرانے پر نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے تحریک انصاف کو ملنے والے غیرملکی فنڈز سے متعلق دستاویزات بھی عدالت میں پیش کیں۔