سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کااجلاس
04 مئی 2017 (15:34)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں سینٹ کی نو رکنی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین تاج حیدر کی زیرصدارت تربت میں ہوا۔اجلاس کو سی پیک کے تحت مکمل کئے جانے والے مختصر ، درمیانے اور طویل مدتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ہائی ویز ، بجلی اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً بلوچستان کو فائدہ ہو گا۔