شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جدید خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاشہداء کے خاندانوں کے لئے خصوصی پیکیج کااعلان
04 مئی 2017 (15:29)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے زیر صدارت آج لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نئی عمارتوں کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں کے لئے خصوصی پیکیج اور آگ بجھانے کے عملے کیلئے سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
ادھر ، آج لاہور میں فیصل آباد پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جدید خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہر میں میٹرو بس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سکل یونیورسٹی اور سیف سٹی منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔