نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہراہوں کے نیٹ ورک کو بہتر بننانے اور مواصلاتی منصوبوں سے صوبے کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔

حکومت بلوچستان کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے:وزیراعظم
04 مئی 2017 (15:23)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔آج اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ سردار ثنااﷲ خان زہری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاہراہوں کے نیٹ ورک کو بہتر بننانے اور مواصلاتی منصوبوں سے صوبے کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے صوبے کی ترقی کے لئے فراخدلانہ تعاون کرنے پر وفاقی حکومت کی تعریف کی ۔