سرکاری حکام کے مطابق فریقین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معیشت کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

لیبیا میں دو بڑے دھڑوں کے درمیان بات چیت معاہدے کے قریب
04 مئی 2017 (13:38)
0

لیبیا میں دو بڑے دھڑوں کے درمیان بات چیت معاہدے کے قریب پہنچ گئی ہے تاکہ ملک کا سیاسی اور اقتصادی بحران حل کیا جا سکے۔سرکاری حکام نے کہا ہے کہ فریقین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معیشت کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

لیبیا 2011 میں معمر قذافی کو ہٹائے جانے کے بعد سے انتشار کا شکار ہے۔