منصوبوں میں اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ، دریائے سندھ پر کلورکوٹ بھکر کوڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈھکی سے ملانے والے چار رویہ پل شامل ہیں۔

سی ڈی ڈبلیو پی کی 130ارب روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
04 مئی 2017 (13:23)
0

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 130ارب روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری اسلام آباد میں منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال کے زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

منصوبوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ، پشاورSustainable بس ریپڈ ٹرانزٹ راہداری اور دریائے سندھ پر کلورکوٹ بھکر کوڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈھکی سے ملانے والے چار رویہ پل شامل ہیں۔