وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہر میں میٹرو بس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سکل یونیورسٹی اور سیف سٹی منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

04 مئی 2017 (12:56)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جدید خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے۔وہ آج لاہور میں فیصل آبار پریس کلب کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہر میں میٹرو بس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سکل یونیورسٹی اور سیف سٹی منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔