امداد حاصل کرنے والے افراد نے غلنئی میں بائیومیٹرک نظام کے تحت رقوم کی وصولی شروع کر دی ہے ۔

مہمند ایجنسی میں بی آئی ایس پی سے مستفید افراد کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام شروع
04 مئی 2017 (12:09)
0

مہمند ایجنسی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام شروع کیا گیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے والے افراد نے مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی میں بائیومیٹرک نظام کے تحت رقوم کی وصولی شروع کر دی ہے ۔ بائیومیٹرک نظام متعارف کرائے جانے کے بعد ایجنسی میں پروگرام سے مستفید ہونے والے بارہ ہزار افراد کو دئیے جانے والے اے ٹی ایم کارڈز بلاک کر دئیے جائیں گے۔