File Photo

حکومت ملکی ترقی کے ایجنڈے پر تیزرفتاری سے عمل پیرا ہے: عبدالقادر
04 مئی 2017 (10:18)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملکی ترقی کے ایجنڈے پر تیزرفتاری سے عمل پیرا ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کسی بد عنوانی میں ملوث نہیں ہے اور اس کے خلاف بدعنوانی کا کوئی مقدمہ منظر عام پر نہیں آیا۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے۔