File Photo

وزیرخزانہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے جاپان میں
04 مئی 2017 (10:14)
0

وزیرخزانہ آج یوکوہاما میں شروع ہونے والے ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے 50 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج جاپان میں ہیں۔

اجلاس میں بڑھتے ہوئے عدم توازن، بڑے پیمانے پراقتصادی استحکام، پائیدار ترقیاتی اہداف اورمالیاتی ترقی میں ہونے والی پیشرفت پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سرکاری اورنجی اشتراک عمل اورمالیاتی تعاون سے متعلق سیمیناروں کے ذریعے ایشیا اوربحرالکاہل میں ترقیاتی پروگراموں میں نجی تعاون کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔