ترکی کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کااعادہ
04 مئی 2017 (09:47)
0

ترکی کے سفیر Babur Girgin نے ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کے نصب العین کے بارے میں پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔
قومی سلامتی کے مشیر نے نیو کلیئر سپلائزر گروپ کارکن بننے کیلئے پاکستان کی کوششوں کیلئے ترکی کی حمایت کو سراہا۔
دریں اثناء پاکستان اورایران نے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ کسی گروپ یا فرد کو اُن کے دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ فیصلہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اورخطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔