امریکی صدر نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی اور فلسطینی دونوں معاہدے کے خواہشمند ہیں۔

File Photo

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل فلسطین کے درمیان امن عمل بحال کرنے کا وعدہ
04 مئی 2017 (09:25)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معطل امن عمل بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ وائٹ ہائوس میں پہلی ملاقات کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی اور فلسطینی دونوں معاہدے کے خواہشمند ہیں۔
محمود عباس نے ایک آزاد ریاست کیلئے فلسطینیوں کے مطالبے کااعادہ کیا جس کا دارالحکومت 1967 کی حد بندی میں مشرقی بیت المقدس ہو۔