جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کا بھارت پر کشمیری نوجوانوں پر تشدد بند کرنے پر زور
04 مئی 2017 (07:57)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر پیپلز موومنٹ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ وادی کشمیر میں کشمیری نوجوانوں پر تشدد اورتعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔

جموں میں جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر پیپلز موئومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہاکہ مزاحمتی تحریک نے بھارتی اسٹیبلشمنٹ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ طلبہ کو نشانہ بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کو میدان جنگ میں تبدیل کررہاہے۔
ادھر، جموں و کشمیر محاذ آزادی نے انٹر نیٹ پرپابندی طلبہ پر مظالم اورپرامن مظاہرین پر پیلٹ گنوں کے استعمال کی مذمت کی ہے۔