برطانوی وزیراعظم کا یورپی سیاستدانوں پر انتخابات پر اثرانداز ہونے کیلئے برطانیہ کو دھمکیاں دینے کا الزام
04 مئی 2017 (07:34)
0

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مئے نے یورپی سیاستدانوں پرعام انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہونے کیلئے برطانیہ کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے لندن میں اپنے دفتر کے باہر خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز کے بیورو کریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برسلز میں بعض بیورو کریٹس برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا سے متعلق مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں۔