موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
04 مئی 2017 (07:22)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژنوں بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباداور گلگت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بائیس
کراچی اٹھائیس
پشاور اٹھارہ
کوئٹہ بارہ
مظفرآباد تیرہ
اورمری گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ