وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان جنیوا کنونشن میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے گا۔

File Photo

خرم دستگیر کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پرزور
04 مئی 2017 (07:18)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پرزوردیا۔

ایک نیوز چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف مسئلے کے حل کیلئے سفارتی اور دوسری سطحوں پر ٹھوس کوششیں کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور عورتوں اورنوجوانوں کو نشانہ بنارہاہے۔  انہوں نے کہاکہ بھارت اشتعال انگیز کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان جنیوا کنونشن میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے گا۔