سن وی ڈونگ نے کہاکہ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر کی لاگت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے انیس منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا ہے۔

اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ کے عظیم تصور کا پہلا باب ہے:چینی سفیر
04 مئی 2017 (07:11)
0

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ کے عظیم تصور کا پہلا باب ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک پٹی ایک شاہراہ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
چین کے سفیر نے کہاکہ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر کی لاگت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے انیس منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا ہے جن میں سے زیادہ تر اگلے سال مکمل کرلئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں میں بین الاقوامی معیار کی جدید ترین ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے۔
چین کے سفیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے ذریعے ساٹھ ہزار پاکستانیوں کو روزگار کے براہ راست مواقع حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں کو تربیت کیلئے چین بھیجا جارہا ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اس بڑے منصوبے سے مختلف ملکوں اورثقافتوں کو قریب لانے میں مدد ملے گی۔