مریم اورنگزیب نے کہاکہ اطلاعات اورنشریات کی وزارت ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے فنکاروں کا قومی کنونشن منعقد کرنے پرغور کررہی ہے۔

پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:مریم
04 مئی 2017 (07:06)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت فن، ثقافت اور ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے۔

وہ فرانس کی سفیر Martine Dorance سے گفتگو کررہی تھیں جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ اطلاعات اورنشریات کی وزارت ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے فنکاروں کا قومی کنونشن منعقد کرنے پرغور کررہی ہے۔
انہوں نے فرانس کی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اوردونوں ملکو ں کے درمیان فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کومزید فروغ دینا چاہتاہے۔
مریم اور نگزیب نے فرانس کی حکومت سے فنی تعاون کی درخواست کی تاکہ پاکستانی فلموں اور فن کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جاسکے۔