File Photo

اُمید ہے ڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ کی مدد سے اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پائے گا:محمود عباس
04 مئی 2017 (06:22)
0

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین کواُمید ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ کی مدد سے اسرائیل کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ طے پائے گا۔

وہ واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
محمود عباس نے کہاکہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔