اس سلسلے میں اتفاق رائے پیر کواسلام آباد میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے موقع پر ہوا۔

پاکستان،تاجکستان کا باہمی تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق
04 مئی 2015 (20:13)
0

پاکستان اور تاجکستان نے باہمی تجارتی حجم پچاس کروڑ ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس سلسلے میںاتفاق رائے آج ( پیر کو)اسلام آباد میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے موقع پر ہوا۔
امور خارجہ کے خصوصی سیکرٹری امجد حسین سیال نے پاکستانی وفد جبکہ تاجکستان کے نائب وزیرخارجہ نظام الدین زوہدی شمس الدین زادہ نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔
خصوصی سیکرٹری نے کہا کہ موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
اجلاس میں سڑک اور ریل کے رابطے ، براہ راست پروازیں ، سہ فریقی تجارتی راہداری معاہدہ کاسا ون تھاوزنڈ بجلی درآمد کرنے کے معاہدے سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون ، عالمی دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف اور سلامتی کے شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا۔
تاجک نائب وزیر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی سے بھی خیرسگالی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔