وزیر داخلہ نے کہا کہ بدعنوانی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی:چودھری نثار
04 مئی 2015 (20:20)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر اجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کی رات سینٹ میں وفاقی حکومت کے اداروں میں بدعنوانی کے مسئلے سے متعلق سید طاہر حسین مشہدی کی طرف سے پیش کردہ ایک تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بدعنوانی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اپنے اپنے اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں اچھی شہرت کے حامل افراد کو تعینات کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔