عبداللہ یامین عبدالقیوم وزیراعظم محمد نواز شریف سے بات چیت کریں گےوہ صدرسےبھی ملاقات کریںگے، صدر ممنون حسین معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت بھی دیں گے۔

مالدیپ کےصدربدھ سے پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریںگے
04 مئی 2015 (14:16)
0

مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر بدھ سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم وزیراعظم محمد نواز شریف سے بات چیت کریں گے وہ صدر سے بھی ملاقات کریں گے، صدر ممنون حسین معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت بھی دیں گے۔
اس دورے میں پاکستان اور مالدیپ اپنے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے۔صحت ،تعلیم، منشیات کی روک تھام اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔


پاکستان اور مالدیپ کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ مذہب اور افہام وتفہیم کی بنیاد پر قریبی تعلقات قائم ہیں۔دونوں ممالک علاقائی سطح پر اور کثیر جہتی فورموں میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔