ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے سب سے پہلے نیپال میں امدادی ٹیم بھیجی۔

این ڈی ایم اے نے نیپال میں امدادی کارروائیوں کو نقصان پہنچانے کی شر انگیز میڈیا مہم مسترد کر دی
04 مئی 2015 (20:42)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے زلزلے سے متاثرہ نیپال میں پاکستان کی امدادی کارروائیوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ذرائع ابلاغ کی شرانگیز مہم کو مسترد کر دیا ہے۔
ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ شرانگیز مہم ایک مخصوص حلقے نے شروع کی ہے جس کا مقصد پاکستان کی حکومت اور عوام کی عظیم کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے سب سے پہلے نیپال میں امدادی ٹیم بھیجی۔ اس کی امدادی ٹیم میں ڈاکٹرز ، خصوصی امدادی ٹیمیں اور امدادی اشیاء شامل ہیں۔
پاکستان کے لئے نیپال کے سفیر بھرت راج پوڈیال نے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کے ساتھ مشترکہ بریفنگ میں پاکستان کی امدادی کوششوں کو سراہا۔