سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت کمرشل، سپیشلائزڈ اور مائیکرو فنانس بینکوں سمیت33 مالیاتی ادارے چھوٹے کاشتکاروں کوزرعی قرضے کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

حکومت چھوٹے کاشتکارو ں کو قرض کی فراہمی بڑھانے کیلئے کوشاں
04 مئی 2015 (13:13)
0

حکومت قرض کی دستیابی یقینی بنانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے چھوٹے کاشتکارو ں کو قرض کی فراہمی بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کمرشل، سپیشلائزڈ اور مائیکرو فنانس بینکوں سمیت33 مالیاتی ادارے چھوٹے کاشتکاروں کوزرعی قرضے کی سہولت فراہم کررہے ہیں،مجموعی زرعی قرضے میں چھوٹے کاشتکاروں کا حصہ57فیصد ہے۔

ذرائع نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران بینکوں نے326 ارب روپے سے زائد زرعی قرضہ جاری کیاجوسالانہ ہدف کا65فیصد ہے،اسی طرح زرعی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے زرعی قرضے کی دستیابی کو پانچ سو ارب روپے تک بڑھایا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ رقم تین سو اسّی ارب تین کروڑ بیس لاکھ روپے تھی،اس حوالے سے ہدف میں بتیس فیصد اضافہ حکومت کی ملک میں کاشتکاروں کی سہولت کی فراہمی میں دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔


سٹیٹ بینک نے زرعی اعانت فراہم کرنے والے ملک کے تمام بینکوں کو پانچ سو ارب روپے کا ہدف دیا ہے۔