وزیراعظم نواز شریف بہاولپور میں ایک تقریب کے دوران منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

قائد اعظم سولر پارک آج سے بجلی کی پیداوار شروع کرے گا
04 مئی 2015 (18:04)
0

بہاولپورمیں قائداعظم سولر پارک کا جناح شمسی توانائی منصوبہ آج سے بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔وزیراعظم نواز شریف بہاولپور میں ایک تقریب کے دوران منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کے بہاولپور کے نمائندے سجاد پرویز نے اطلاع دی ہے کہ پارک  دو سال میں مکمل ہو گا اور اس سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔


ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پہلا یونٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے کل قومی گرڈ میں شامل کیا جائے گا۔