ان پولیس اہلکاروں کو ڈاکوئوں نے کل علاقے میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے اغوا کرلیا تھا۔

پولیس نے اوباڑومیں ڈاکوئوں سےاپنے7مغوی ساتھی چھڑالئے
04 مئی 2015 (12:09)
0

 پولیس نے اوباڑوکے علاقے میں کارروائی کرکے ڈاکوئوں کے قبضےسےاغواہونےوالے اپنے سات ساتھی چھڑا لئے ہیں۔ان پولیس اہلکاروں کو ڈاکوئوں نے کل علاقے میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے اغوا کرلیا تھا۔


پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب اور سندھ پولیس نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے مشترکہ کارروائی کی۔ترجمان نے یقین دلایا کہ کچے کے علاقے میں آخری ڈاکو کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔