اجلاس سے پہلے اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھائو اور ایشیا پر ان کے اثرات کے بارے میں گول میز اجلاس ہوگا۔

وزیرخزانہ آج ایشیائی ترقیاتی بینک کےاجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
04 مئی 2015 (12:06)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج باکو میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس سے پہلے اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھائو اور ایشیا پر ان کے اثرات کے بارے میں گول میز اجلاس ہوگا۔


اس سے پہلے مریسالوگو کی قیادت میں ایک امریکی وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے باکو میں ملاقات کی۔فریقین نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وفد نے ریکارڈ مدت میں پاکستان کی معاشی وصولیوں کوسراہا جس کا اعتراف دنیا کے بڑے اشاعتی اداروں نے بھی کیا ہے۔