سر ی لنکا کیلئے نامزد ہائی کمشنر نے صدر ممنون اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔

صدر،وزیراعظم کا سری لنکا کیساتھ تعلقات کے فروغ پر زور
04 مئی 2015 (18:11)
0

سری لنکا کیلئے نامزد ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے باہمی تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک لانے کا ہدف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ممنون حسین نے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے نامزد سفیر کو دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے اور سری لنکا میں موجود پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات سری لنکا کیلئے پاکستان کے نئے نامزد ہائی کمشنر شکیل حسین سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نامزد ہائی کمشنر نے ان پر اعتماد کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔