حامد خان نے اس حلقے سے خواجہ سعد رفیق کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل کا این اے 125میں دوبارہ انتخاب کا حکم
04 مئی 2015 (18:02)
0

الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دوبارہ انتخابات کرنے کا حکم دیا ہے۔
حامد خان نے اس حلقے سے خواجہ سعد رفیق کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔
خواجہ سعد رفیق نے آج تیسرے پہر لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے یا ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹربیونل نے انہیں نااہل قرار نہیں دیا کیونکہ ان کے حریف حامد خان دھاندلی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔