وزیراعظم کےمعاون خصوصی نےکہاہےکہ دشمن ملک سے مدد مانگنے والے کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔

ذرائع ابلاغ کےضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنائے گی:عرفان صدیقی
04 مئی 2015 (13:23)
0

وزیراعظم کے خصوصی معاون عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تشدد کیلئے اکسانے اور دشمن ملک سے مدد مانگنے والے کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے متوقع تعاون نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قیمت پر ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔