وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

اہم منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں:وزیراعظم
04 مئی 2015 (20:37)
0

پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت ایک اجلاس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اخراجات کے بارے میں پریزنٹیشن دی\' انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور مائع قدرتی گیس کے ذریعے بجلی کے منصوبوں سمیت آئندہ مالی سال کے لئے مختص کردہ مجوزہ فنڈز کی تفصیلات بھی بتائیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اہم منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں اور مختص فنڈز کا مکمل استعمال یقینی بنایا جائے۔

نواز شریف نے فنڈز کے موثر استعمال کے لئے سال کی ہر سہ ماہی میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے فنڈز جاری کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی بھی منظوری دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبوں کے لئے پانچ سو پچیس ارب روپے کی مختص رقم میں سے 72 فیصد حصہ جاری ہو چکا ہے۔