منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیرنے کہاہے کہ ہماری امن کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

بین الاقوامی ادارے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کانوٹس لیں:احسن اقبال
04 مئی 2015 (12:46)
0

منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بین الاقوامی ادارو ں پر زور دیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں۔انہوں نے یہ بات امانت علی مرحوم کے گھر کے دورے کے موقع پر کہی، جسے بھارتی سکیورٹی فورسز نے شکرگڑھ کے علاقے میں شہید کردیا تھا۔


انہوں نےکہا کہ ہماری امن کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، انہو ں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان بھارتی قیدی رہا کررہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت غیرمسلح پاکستانی شہریوں کاخون بہارہا ہے۔وفاقی وزیر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور دس لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔