باغیوں نے فوجیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک ندی سے پانی لینے جارہے تھے۔

بھارتی صوبے ناگالینڈ میں باغیوں کے حملے میں 8 فوجی ہلاک
04 مئی 2015 (15:20)
0

بھارت کے صوبے ناگالینڈ میں باغیوں کے ایک حملے میں آٹھ فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔باغیوں نے فوجیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک ندی سے پانی لینے جارہے تھے۔


بھارتی حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ باغیوں کے ساتھ جنگ بندی ختم کئے جانے کے بعد اس علاقے میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہواہے۔باغی بھارت کے بیس لاکھ ناگا قبائلیوں کے لئے ایک الگ آزاد ملک کا مطالبہ کررہے ہیں۔