اتحادی افواج کے جنگی طیاروںکے صنعا میں الدولیمی فوجی کیمپ پر حملے، سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی افواج کے ایک کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

یمن کے مختلف حصوں میں شدید لڑائی
04 مئی 2015 (12:34)
0

یمن میں ملک کے مختلف حصوں میں شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے صنعا میں الدولیمی فوجی کیمپ پر حملے کئے، طیاروں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی افواج کے ایک کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

عدن میں معلی اورخورماکسرکے وسطی اضلاع میں اہم کاروباری علاقے سمیت شہر کے شمال میں ایک فوجی کیمپ اور ہوائی اڈے کے گرد ونواح میں لڑائی جارہی ہے۔سدرن پاپولر رزسٹنس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عدن ہوائی اڈے پر حملے کیلئے ایک خصوصی فورس تیار کی گئی۔