وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کے بارے میں صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ریکوڈک منصوبے کے معاملات کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم
04 مئی 2015 (20:23)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ابھی تک کسی کمپنی کو پٹے پر نہیں دیا گیا اور اس منصوبے کا ٹینڈر بین الاقوامی سطح پر جاری کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی نہ ہو سکے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کے بارے میں صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔