وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،برجیس طاہر
04 جون 2017 (22:52)
0

امور کشمیر اورگلگت بلتستان کے وزیرچوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا ۔

وفاقی وزیر نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک میں ترقی کی ایک مضبوط اوربے مثال بنیاد رکھ دی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امن ، ترقی اور استحکام کے دشمن عناصر کی سازشوں کا باوجود معیشت مضبوط ہورہی ہے ۔