وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کا تعمیراتی کام جنوبی کورین کمپنی کے تعاون سے آئندہ سال شروع کیا جائے گا۔

کوہستان میں 545میگاواٹ کا پن بجلی گھر تعمیر کیا جائیگا،خٹک
04 جون 2017 (22:47)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہاہے کہ کوہستان میں ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے پانچ سو پینتالیس میگاواٹ کا KAIGA پن بجلی گھر تعمیر کیاجائے گا ۔
اتوار کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے کہاکہ منصوبے پرتعمیری کام سرکاری اور نجی شراکت داری پروگرام کے تحت جنوبی کوریا کی کمپنی کے تعاون سے آئندہ سال شروع کیاجائے گا ۔
پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا میں کوریا کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اوراس سلسلے میں مکمل تعاون کایقین دلایا ۔