مشیر خارجہ نے کہا کہ کابل میں حملے کے بعد افغانستان کے اندر اور باہر سے بعض عناصر کی الزام تراشی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

پاکستان نے کابل دہشت گرد حملے بارے بے بنیاد الزامات مسترد کر دئیے
04 جون 2017 (22:27)
0

پاکستان نے کابل دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اتوار کے روز ایک بیان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کابل میں حملے کے بعد افغانستان کے اندر اور باہر سے بعض عناصر کی الزام تراشی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ الزام تراشی پر عمل پیرا ہیں جو افغانستان میں امن واستحکام میں دلچسپی نہیں رکھتے اور تعاون کیلئے حالیہ اقدامات اور افغانستان پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانا ان کا مذموم ایجنڈا ہے۔