محمد زبیر نے کہاکہ پیداوار میں اضافہ یقینی بنانے کیلئے کاشتکاری کے جدید طریقوں پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔

04 جون 2017 (20:51)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ صوبے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور زرعی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ یقینی بنانے کے لئے کاشتکاری کے جدید طریقوں پر عملدرآمد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کراچی میں کاشت کاروں کے پندرہ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
گورنر نے کہا کہ سندھ زرعی لحاظ سے زرخیز صوبہ ہے اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے پانی اور بجلی کی مستقل دستیابی یقینی بنانا ناگزیر ہے اور بیجوں کی نئی اقسام پر تحقیق اور فصلوں کے نرخوں کا بروقت اعلان کرنا بھی ضروری ہے۔
اس موقع پر کاشتکاروں نے گورنر کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔