شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس،وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کریں گے
04 جون 2017 (20:40)
0

سربراہ اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی جائے گی۔ 


وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو جمعرات سے قازخستان میں شروع ہورہا ہے۔
یہ بات سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اتوار کی رات ایک انٹرویو میں کہی انہوں نے کہا کہ آستانہ میں کانفرنس کے دوران پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت دی جائے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آج دہشتگردی بڑا چیلنج ہے اور پاکستان اس ناسور کا شکار ہوا ہے۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہمارا قومی چیلنج ہے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی فورموں پر بے گناہ کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے کیلئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی تنازعہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اٹھایا ہے انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت مسلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
ایک سوال پر تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں عالمی عدالت انصاف میں اپنا موقف موثر انداز میں پیش کرے گا۔